پی ڈی ایم والوں کی سٹیرنگ کمیٹی کا سٹیرنگ کسی اور کے پاس ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد :وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والوں کی سٹیرنگ کمیٹی کا سٹیرنگ کسی اور کے پاس ہے۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ پی ڈی ایم والوں کی سٹیرنگ کمیٹی کا سٹیرنگ کسی اور کے پاس ہے، انجن کسی اور کے کنٹرول میں ہے جبکہ بریکس کسی اور کے پاؤں کے نیچے ہیں، ڈرائیور پختہ نہیں ہے، فواد چوہدری نے کہاکہ لندن سے پی ڈی ایم کا گیئر لگانے والوں کی ہینڈ بریک کراچی والے کھینچ دیتے ہیں، پی ڈی ایم کی گاڑی کا حادثے سے دوچاد ہونا یقینی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں