لاہور سے 5غیر ملکی گرفتار، اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد

لاہور: کاؤنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرکے پانچ مبینہ افغانی دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ،دھماکہ خیز مواداورملکی وغیر کرنسی برآمد کر لی، گرفتار دہشتگردوں سے بھارت کے ویزے اور پاکستان کے حساس مقامات کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے پیشگی منصوبہ بندی کر کے لاہور پہنچنے پر شاہدرہ کے مقام پر دہشتگردوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت کالعدم تحریک طالبان کے ثمرقند،عبدالرحمان،عمران،وزیر گل اور عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے اسلحہ،دھماکہ خیز مواد،ہینڈ گرینیڈز،ملکی و غیر ملکی کرنسی اورحساس مقامات سمیت سول سیکرٹریٹ لاہور کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھارت کے ویزے بھی برآمد ہوئے جبکہ دہشتگردوں کی جلال آباد میٹنگ میں ”را“ کے افسران کی شرکت کابھی انکشاف ہوا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں کارروائی کرانے کیلئے دہشتگردوں کی مالی معاونت ”را“نے کی۔دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں