حکومت اپوزیشن کے استعفوں سے بری طرح ہل چکی ہے،مولانا واسع

کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کے فیصلے سے بری طرح ہل چکی ہے حکومت نے لاہور جلسہ روکنے کی کوشش کی تو اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کا رخ کریں گی پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کے تمام فیصلوں کی بھرپور حمایت کی جائیگی بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علما اسلام کے اراکین اسمبلی کے استعفے جمع ہو گئے اور تمام استعفے مرکزی امیر کوارسال کردی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کی ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مولانا عبدالواسع نے کہاکہ لاہور کا جلسہ ہر صور ت میں ہوگا حکومت 370کی بجائے اپوزیشن کے تمام ارکان کو گرفتار کرلیں بھی لاہور میں جلسہ ہوگا کیونکہ حکمران جانتے ہیں کہ لاہور جلسے کے بعد ان کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکن اور عہدیدار کسی طرح بھی حکومتی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی انہوں نے ایک وفاقی وزیر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید کا کوئی تاریخ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے دھمکیوں سے مرعوب ہونگے مینار پاکستان میں تیرہ دسمبر کو اپوزیشن اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی اور اگر حکومت نے مستعفی ہونے کا فیصلہ نہ کیا تو پھر پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اسلام آباد کا رخ کرینگے مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات نہیں ہوں گے کیونکہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں 31دسمبر کو اسمبلیوں سے مستعفی نہیں ہوں گے اور اس کے بعد حکومت کا بچنا بہت مشکل ہوگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں تمام ضلعی عہدیدار 13دسمبر کے جلسے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور لاہور پہنچ کر حکومت کے خلاف اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہاکہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کے فیصلے سے بری طرح ہل چکی ہے حکومت نے لاہور جلسہ روکنے کی کوشش کی تو اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد کا رخ کرینگے پی ڈی ایم کے مرکزی قیادت کے تمام فیصلوں کی بھرپور حمایت کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں