15جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کرنے کا اعلان

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق،الیکشن کمیشن کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان 31 دسمبرتک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں، پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کوزیرکفالت اہلخانہ کیاثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیوں ارکان کومالی سال 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 15جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائیگی۔ دوسری طرف ملک میں جاری عالمی وبا کورونا وائرس کے شدت اختیار کرنے کے باعث قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن 31 جنوری تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ این سی اوسی کی طرف سے ضمنی انتخابات 31 جنوری تک ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جس کا جائزہ لینے کے لیے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، شرکا کی جانب سے تبادلہ خیال کے بعد قومی،صوبائی اسمبلیوں کیضمنی الیکشن31جنوری تک ملتوی کرنیکافیصلہ کیا گیا جب کہ میئراسلام آباد کی خالی نشست پر الیکشن کرائے جائیں گے، اس سلسلے میں الیکشن شیڈول جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی 2 جب کہ صوبائی اسمبلیوں کی6 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں