خضدار ، دوران ڈکیتی مجرم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

خضدار (نمائندہ انتخاب)سنی خلیل اباد میں ڈکیتی کے دوران مجرم کو رنگے ہاتھوں پکڑنے میں علاقہ مکین کامیاب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سنی خلیل آباد میں تالا توڑ گروہ نے محلے میں قائم پرچون کی دکان کےتالے توڑ کر سامان بوریوں میں بند کرکے لے جانے کی کوشش میں تھے کہ اہل علاقہ نے دھر لیا فائرنگ کے تبادلہ میں ایک چور رنگے ہاتھوں پکڑنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ تین چور کےساتھی فرار ہو گئے سنی و گردو نواح میں گزشتہ کئی مہینوں سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ سے عوام تشویش میں مبتلا تھے اس سے قبل سنی کٹائی کے مقام پر تالا توڑ گروہ نے زم زم بیکری سمیت متعدد دکانوں اور گھروں میں ڈکیتی کے وارداتیں کرکے بآسانی فرار ہوچکے تھے جسکی باعث اب لوگ خود رات جو جاگ کر اپنے جان اور مال کی حفاظت پر مجبور ہوئے گزشتہ شب خلیل آباد سنی میں تالا توڑ گروہ نے ایک بار پھر کاروائی کی مگر اس بار اہل علاقہ نے بروقت بیداری کا مظاہرہ کرکے نہ صرف انکی ڈکیتی ناکام بنادی بلکہ ایک چور سمیع اللہ چنال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا علامہ مکینوں نے مطالبہ کیا گیا ہیکہ ضلعی انتظامیہ سمیع اللہ کے دیگر ساتھیوں سمیت ان جیسے تمام جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے عوام کی جان و مال کی تحفظ یقینی بنائے

اپنا تبصرہ بھیجیں