پیپلزپارٹی کی اپنے ارکان کواستعفے بلاول ہاؤس میں جمع کرانے کی ہدایت
کراچی:یپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کے استعفے بلاول ہاس میں جمع کرانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان بھی استعفے جمع کرائیں گے، پی پی اعلی قیادت نے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کو استعفے بلاول ہاس میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ جمع کرائیں، ارکان سندھ اسمبلی کو اسپیکر کے نام ہاتھ سے تحریر کردہ استعفے لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان سندھ اسمبلی 14 دسمبر تک اپنے استعفے چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں گے، پی ڈی ایم جماعتوں میں استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کا فیصلہ ہوا تھا۔
Load/Hide Comments


