تربت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اور 17قیدی وباء شکار

کوئٹہ:بلوچستان کے تربت جیل میں کورونا وائرس پھیل گیا ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اور 17قیدی کورونا کا شکار ہوگئے جیل آفیسر اور قیدیوں کو قرنطینہ کردیا گیا سپرٹنڈنٹ جیل تربت یسین بلوچ نے بتایا کہ تربت جیل میں 85 قیدی پابند سلال ہیں گذشتہ دونوں جیل کے عملے اور قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو جیل کے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ مراد بخش اور سترہ قیدی کورونا میں مبتلا پائے گئے جس پر جیل آفیسر کو ان کے گھر اور قیدیوں کو علیحدہ وارڈ میں قرنطینہ کردیا گیا ہے،تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے انہوں نے بتایا کہ جیل کے تمام قیدیوں کا پیر کو دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا .

اپنا تبصرہ بھیجیں