لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر قابل اعتراض تصاویر بنانیوالا ملزم گرفتار
اسلام آباد :وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے ملتان میں لڑکی کو شادی کاجھانسہ دیکر قابل اعتراض تصاویر بنانے والے شخص کوگرفتارکرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے درخواست دی تھی کہ ملزم رئیس خان نے اسے شادی کا جھانسہ دیکر دوستی کی اور پھر اس کی قابل اعتراض تصاویر بنواکر بلیک میل کر رہا ہے۔ ایف آئی اے نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر تحقیقات کیں اور ملزم کے خلاف الزام سچ ثابت ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے ممتاز آباد کے علاقہ سے گرفتارکر لیا-
Load/Hide Comments


