عوام ایس اوپیز پر عمل پیرا ہو کر اجتماع میں شرکت سے گریز کریں: شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام ایس اوپیز پر سختی سے عمل پیرا ہو کر اجتماع میں شرکت کرنے سے گریز کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہمیں عوام کی صحت اور انکی زندگیوں کا تحفظ مقدم ہے، عوام سے اپیل ہیکہ وہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل پیرا ہو کر ہر ایسے اجتماع یا سرگرمی سیگریزکریں جو ان کی صحت اورزندگیوں کو خطرے میں ڈالے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے،اس سے نبردآزما ہونے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


