وفاقی وزارتوں کے منصوبوں کیلئے198ارب34کروڑروپے سے زائد رقم جاری

اسلام آباد(آئی این پی) رواں مالی سال وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں کے منصوبوں کیلئے198ارب34کروڑروپے سے زائد جاری کئے، پی ایس ڈی پی کی مد میں 299ارب70کروڑسے زائدکے فنڈز جاری ہوئے۔ دستاویزات کے مطابق وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے43ارب26کروڑجاری ہوئے،کابینہ ڈویژن کیلئے38ارب22کروڑروپیسیزائدکی رقم جاری کی گئی جبکہ وزارت خزانہ کیلئے32ارب34کروڑسیزائد کے فنڈزجاری ہوئے اسی طرح نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں کیلئے53ارب43 کروڑسیزائدکی رقم جاری کی گئی۔ جاری دستاویزات کے مطابق اعلی تعلیمی کمیشن کیلئے14ارب4کروڑروپیسے زائد، این ٹی ڈی سی اور پیپکو کیلئے23ارب3کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی اور وزارت ریلویزکیلئے11ارب75کروڑ روپے سے زائدرقم جاری ہوئی۔ دستاویزات کے مطابق وزارت صحت کیلئے6ارب88کروڑروپیسے زائدکے فنڈزجاری کئے گئے، وزارت قومی تحفظ خوراک کیلئے6ارب اور آزادکشمیراورگلگت بلتستان کیلئے24ارب14کروڑسیزائدکی رقم جاری ہوئی، تخفیف غربت ڈویژن کیلئے6کروڑ75کروڑکیفنڈزجاری کئیگئے اور ایراکیلئے75کروڑروپیکیترقیاتی فنڈزجاری ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں