لائیو سیشن میں خاتون کی ٹائیگر کو شادی کی پیشکش

بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف خواتین میں کافی مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں۔
انسٹاگرام پر (Ask me any thing) لائیو سیشن میں مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار سے متعدد سوالات کیے تاہم ٹائیگر کے مداحوں نے سب سے زیادہ ردعمل ایک خاتون کی جانب سے دیے گئے شادی کے پرپوزل (پیشکش) پر دیا۔’ایک خاتون نے لکھاکہ مجھ سے شادی کرلیں اور برطانیہ آجائیں’، جس پر ٹائیگر نے جواب دیا کہ ‘شاید چند سالوں میں، جب میں آپ کی ذمہ داری اٹھاسکوں، تب تک مجھے بہت کچھ سیکھنا اور کمانا ہے۔اپنے پسندیدہ اداکار کے سوال پر انہوں نے ٹالی وڈ (تیلگو) ہیرو اَلو ارجن کا نام لیا اور کہا کہ میری خواہش کہ میں ان کی طرح چل سکوں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم ٹائیگر شروف اکثر مارشل آرٹس اور جمناسٹک پریکٹس سیشن کے دوران لگائی گئی کِکز اور قلابازیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔گذشتہ دنوں انہوں نے 10فٹ اونچی لات (کِک) مارنے کی ویڈیو انسٹاگرام پہ پوسٹ کی تھی جسے خوب پسند کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں