بلوچستان سروسز ٹربیونل کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر چیف سیکرٹری طلب
کوئٹہ:بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جمال خا ل مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے بلوچستان سروسز ٹربیونل کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو 16دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حھکم دیا ہے عدالت عالیہ میں چیف سیکرٹری بلوچستان کی طلبی در اصل سروسز ٹربیونل کے متعدد مقدمات جو کہ کئی سالوں ں سے عملدرآمد نہ ہونے کے باعث زیر التواء تھے کو سروسز ٹربیونل نے اپنے مشترکہ حکمنامہ کے تحت کہہ دیا تھا کہ مقدمات کے فیصلوں پر عملدرآمد کے اختیارات سروسز ٹربیونل کے پاس نہیں ہیں پر تمام ایسے مقدمات جن کا فیصلہ ٹربیونل کرچکی تھی کے متاثرہ ملازمین نے عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا تھا اور ہائیکورٹ بلوچستان میں اچانک ان مقدمات کی بھر مار چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے مورخہ 10دسمبر کو ایک مقدمہ کی سماعت پر اس معاملے کو دیکھنے کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان کو 16دسمبر کو عدالت عالیہ میں طلب کر لیا ہے ان مقدمات میں پروموشن مقدمات پر بھی عملدرآمد نہ ہونے کے متاثرہ ملازمین بھی شامل ہیں۔


