اسد خان اچکزئی کی عدم بازیابی حکمرانوں کیلئے چیلنج ہے،مابت کاکا
ہرنائی:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک نہ ختم ہونیوالا دلدل میں پھنس کر رہ گیا آج ملک سیاسی ومعاشی طور پر کنگھال ہے اسد خان اچکزئی کی عدم بازیابی حکمرانوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کیلئے چیلنج ہے اگر کسی کا خیال ہے کہ پارٹی قیادت کو منفی ہتھکنڈوں کے زریعے راہ راست سے دستبردار کرایا جائے تو یہ ان قوتوں کی بھول ہے عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ حکومت وریاست کی ذمہ داری ہے پی ڈی ایم ملک میں جمہور کی حکمرانی کیلئے کوشاں ہیں خودمختار الیکشن کمیشن کے زریعے صاف شفاف انتخابات کو یقینی اور اس میں دیگر اداروں کی مداخلت کو بند کیاجائے فکر باچاخان کی صد سالہ تقریبات جشن کے طور پر منائینگے تمام اضلاع میں سیمینار مشاعرے اجتماعات کلتوری وادبی نشستیں مرتب کرینگے پارٹی وطن محافظ جماعت کی حثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ہرنائی پریس کلب کے سامنے عوامی نیشنل پارٹی کے مغوی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کے اغوا کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑضلعی سنئیر نائب صدر ملک ظریف ترین ضلعی جنرل سیکرٹری کامران ترین صوبائی کونسل کے اراکین دین محمد کاکڑرشید میانی نے بھی خطاب کیااس سے پہلے باچاخان مرکز سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوئی مظاہرین اسد خان اچکزئی کی بازیابی انتہاپسندی دہشت گردی نااہل وزیراعظم کی ناکام پالیسیوں کے خلاف اور پی ڈی ایم حقیقی جمہوریت کے حق میں پرجوش انداز میں نعرے لگارہے تھے مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پرامن سیاسی جدوجہد کے زریعے شروع دن سے عوام کی حقوق کیلئے تگ ودو کرہی ہے جو مقتدر اور پروردہ قوتوں کو منظور نہیں انہوں نے کہا کہ آج اس ملک میں عوام کی جان ومال تک محفوظ نہیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی گزشتہ ڈھائی مہینوں سے لاپتہ ہے حکومتی اور ریاستی مشینری ان کی کھوج لگانے میں ناکام ہیں اگر اسد خان اچکزئی باحفاظت بازیاب نہ کرایا جاسکا تو بھرپور احتجاج کوصوبہ بھر میں پھیلایاجائیگادریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیراہتمام جمعہ 18دسمبر کو مسلم باغ میں اسد خان اچکزئی کے اغوا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔


