جے یو آئی نے سینٹ الیکشن مارچ سے قبل کروانے کی مخالفت کردی

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (ف)نے سینٹ الیکشن مارچ سے قبل کروانے کی مخالفت کردی ہے، سینٹ آئینی ادارہ ہے اسکے انتخابات مقررہ وقت سے قبل نہیں ہوسکتے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے سینٹ انتخابات مقررہ وقت سے قبل کروانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہے مگر ہم یہ سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق سینٹ کے نصف ممبران مارچ میں سبکدوش ہوجائینگے اور مارچ میں نئے ممبران کے انتخاب کیلئے سینٹ کے الیکشن ہوں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ غیر قانونی اقدامات سے لگ رہا ہے قبل از وقت انتخابات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی انہوں نے کہاکہ سینٹ کے انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں