بھارت میں احتجاج جاری، مرنے والوں کی یاد میں 20 دسمبر کو یومِ سوگ منانے کا اعلان
نئی دہلی:بھارت میں کسانوں کا احتجاج 21 ویں روز بھی جاری ہے، کسان رہنماں نے مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی یاد میں 20 دسمبر کو یومِ سوگ منانے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں احتجاج کے دوران اب تک 20 کسان مارے جا چکے ہیں، کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ 20 دسمبر کو ہر گاؤں میں جان دینے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔بھارت میں کاشتکاروں کے مظاہروں سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، مودی کے غلط فیصلوں کے سبب ملک کو روزانہ تین ہزار پانچ سو کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔اس سے قبل مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون نافذ کرنے پر دنیا بھر میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، عالمی میڈیا نے بھارت کے بین الاقوامی دہشتگرد نیٹ ورک سے رابطوں سے متعلق رپورٹس جاری کی ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔


