کورونا، وکی لیکس جولیان آسانج ضمانت پر رہائی حاصل کرنے میں ناکام

لندن:امریکی خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے والے وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج ضمانت پر رہائی حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں خاتون جج نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فی الحال ایسا ضروری نہیں ہے کہ ان کو رہا کرتے ہوئے گھر پر نظر بند کر دیا جائے۔ خاتون جج کا کہنا تھا کہ آسانج سن دو ہزار بارہ میں بھی ضمانت پر رہائی کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔ اس وقت آسانج نے ایکواڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ حاصل کر لی تھی۔ خاتون جج کا کہنا تھا کہ وہ واحد قیدی نہیں ہیں، جو کمزور صحت کے ساتھ جیل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں