سندھ میں 2ہزار سے زائد نرسز کو آفر لیٹر جاری

کراچی:کرونا وائرس سے بچا کے اقدامات کیلیے سندھ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر 2 ہزار 366 نرسز کو آفر لیٹر جاری کر دیئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام نرسوں کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا جا رہا ہے کیونکہ ہماری کوشش ہے لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جائے۔مراد علی شاہ کے مطابق ایک ہزار ڈاکٹرز بھی بھرتی کیے جا رہے ہیں جنہیں جلد آفر لیٹر جاری کیے جائیں گے۔اسکے علاوہ کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلیے لیب ٹیکنیشن کی ضرورت ہے جس کیلیے 500 لیب ٹیکنیشن کو کچھ دنوں میں آفر آرڈر دیں گے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے صوبہ سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں