وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان جھل مگسی پہنچ گئے

جھل مگسی:وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہمراہ صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالد خان مگسی کے آر ایچ سی جھل مگسی آمدوزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہمراہ صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالد خان مگسی اور ناظم صحت ڈاکٹر رخسانہ مگسی صاحبہ کے آر ایچ سی جھل مگسی میں تعمیر ہونے والے بلڈنگ کا افتتاح کیا ہےاس کے علاوہ تمام شعبوں کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے جلد قیام کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ لیڈی میڈیکل آفیسر اور میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گےمیڈیسن کے حوالے سے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ادویات کی فراہمی کیلئے فوری عملدرآمد کیا جائے گااس موقع پر کمشنر نصیرآباد عابد سلیم قریشی، ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور، ایکسیئن بی اینڈ آر بلڈنگ جھل مگسی و دیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں