لاہور سے اغواہونے والا بچہ ڈیرہ اللہ یار سے بازیاب

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ کاروائی لاہور سے اغوا ہونے والے بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ نے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی اور سی آئی اے انچارج درمحمد گاجانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بائی پاس کے مقام سے مغوی بچے اللہ رکھیہ کو بازیاب کروا لیا ہے 13 سالہ بچے اللہ رکھیہ کو لاہور کے علاقے سے اغوا کر لیا گیا تھا اور اغوا کاروں نے مغوی بچے کی بازیابی کے عوض تاوان کا مطالبہ کیا تھا مغوی بچے کی بازیابی اور والدین کے حوالگی سے متعلق لاہور کے پولیس تھانہ مانگا منڈی کی پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے آئندہ چند روز میں بچے کو مانگا منڈی پولیس کے حوالے کیا جائیگا انہوں نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں پولیس نے اشتہاری ملزم فضل عرف ریڈو بگٹی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں