خفیہ بینک اکاؤنٹس کا انکشاف، راحت فتح علی خان مشکل میں پڑ گئے
راحت فتح علی خان مشکل میں پڑ گئے، اِن لینڈر یونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔ ان رقوم کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں، انٹیلی جنس رپورٹ پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارروائی شروع کردی۔ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کی جانب سے ٹریول ہسٹری اورخفیہ بینک اکاؤنٹس کےانکشاف کے بعد جواب جمع کرانے کیلئے 24 دسمبر تک کی مہلت مانگ لی ہے۔ایف بی آرذرائع کے مطابق اِن لینڈریونیو نےمشہور گلوکارراحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس اورٹریول ہسٹری کا سراغ لگایاتھا،ان کی اِن رقوم کا گوشواروں میں کہیں کوئی ذکر نہیں تھا۔ان انٹیلی جنس رپورٹ پرایف بی آر نے کارروائی شروع کردی ہے۔ ایف بی آرذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر میں گلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2016ءکا آڈٹ بھی زیرالتوا ہے۔
Load/Hide Comments