عمران خان افغان طالبان سیاسی کمیشن سے آج ملاقات کرینگے
اسلام آباد :وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے افغان طالبان کے سیاسی کمیشن سے آج ملاقات کریں گے۔ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کی وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات شیڈول ہو گئی ہے۔
افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات طے ہو گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان آج افغان طالبان کے سیاسی کمیشن سے ملاقات میں افغان امن عمل پر بات چیت اور مشاورت کریں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان اور افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کی ملاقات میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان افغان طالبان کے سیاسی کمیشن سے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار اور سہولت کاری پر بات چیت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی۔


