نصف سال کی تاخیر کے بعد ‘ونڈر وومن 1984’ ریلیز

اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ‘ونڈر وومن 1984’ کو بالآخر 6 ماہ کی تاخیر کے بعد 16 دسمبر کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس سمیت سینما تھیٹرز میں ریلیز کردیا گیا۔

سائنس فکشن سپر ہیرو فلم کو ابتدائی طور پر رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم اس وقت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی کورونا کی وبا کے باعث اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔

بعد ازاں ’ونڈر وومن 1984‘ کو اگست 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اگست میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے باوجود سینما ہاؤسز نہیں کھولے گئے تھے جس کی وجہ سے ’ونڈر وومن‘ کی ریلیز کو اکتوبر تک مؤخر کیا گیا تھا۔

لیکن اکتوبر میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں سینما نہ کھلنے کی وجہ سے فلم کی کمپنی نے اس کی ریلیز کو مزید 2 ماہ تک مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ فلم کو ممکنہ طور پر دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں