قلات،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
قلات:قلات کے نواحی علاقے توک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزمان فرار، تفصیلات کے مطابق قلات کے نواحی علاقے توک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوراحمد ولد رسول بخش قوم کیازئی سکنہ توک قلات کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر نعش قلات ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ مزید تفتیش لیویز کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


