چیئرمین نیب کیخلاف تحریک کا اپوزیشن کا ایجنڈہ اعتراضات لگاکر واپس

اسلام آباد :سینیٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین نیب کے خلاف تحریک اور قرارداد سے متعلق اپوزیشن کا ایجنڈہ اعتراضات لگاکر واپس کردیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ اجلاس کے دوران تحریک استحقاق اور قرارداد کی منظوری نہیں ہو سکتی۔

اس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والے شدید احتجاج کیا اور چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے ایجنڈے پر اعتراضات سینیٹ رولز کی خلاف ورزی قراردیدیے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نیب کے خلاف تحریک استحقاق اور قرارداد کو نہیں روک سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں