پشاور: کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کمسن بچے ہسپتال میں داخل

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے وہی خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں 2 بچیوں سمیت کووڈ 19 کے 3 کم سن کووڈ 19 کے مریض بھی داخل کیے گئے ہیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق 2 بچوں کی عمریں 2 ماہ، 6 ماہ اور 4 سال ہیں جبکہ ان میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ڈاکٹرز نے ڈان کو بتایا کہ ان کیسز کا تعلق پشاور، لوئر دیر اور مردان سے ہیں اور انہیں ہسپتال کے ا?ئیسولیشن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں