بھارت،رقص کیلئے مجبور کرنے پر دلہن کا شادی سے انکار

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں لڑکی اور اس کے اہل خانہ شادی کے لیے پہنچے جہاں پہلے دھوم دھام سے شادی کی تیاریاں کی گئیں، شادی والے دن دولہا کے دوستوں نے دلہن کو رقص کرنے کے لیے زبردستی اسٹیج پر بلایا جس پر غصے میں آکر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دلہن کی جانب سے انکار کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور دونوں خاندانوں کے درمیان لفظی گولا باری بھی ہوئی۔دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو زبردستی رقص کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور جو شخص میری بیٹی کی عزت نہیں کرسکتا میں اس سے بیٹی کی شادی نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں