شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیش گوئی

کوئٹہ :وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مطلع جز وی طور پر ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات نے شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد ہے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے، اندروں صوبہ قلات، قلعہ عبداللہ، زیارت ، پشین سمیت مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کیساتھ ساتھ موسم کہیں سرد کہیں شدید سرد ہے۔محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں