منال خان کی اپنے دل کے انتہائی قریب شخص کیلیے دعاؤں کی درخواست

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ منال خان نے مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا برائے مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں۔
اداکارہ منال خان کی جانب سے فی الحال والد کی بیماری کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی لیکن مداحوں سے صرف دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان اداکار احسن محسن سے بڑھتی قربتوں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کا شکار رہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں