قلات میں بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف خواتین اور بچے سڑکوں پر نکل آگئے
قلات:قلات میں بجلی اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف خواتین اور بچے سڑکوں پر نکل آگئے لنک روڈ کو روکا ٹیں ڈال کر کے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دیا اور سوئی گیس اور کیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی کیسکو قلات صارفین بجلی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور سوئی گیس کمپنی قلات کے شہریو سے گزشتہ دس سالوں مفت کے بلز وصول کررہی ہے مگر گیس فراہم نہیں کیا جا رہا قلات میں کیسکو اہلکارو کی نا اہلی کی وجہ سے بجلی کا بحران شدت اختیار کیا ہوا ہے اگر کیسکو نے اپن رویہ نہ بدلا تو عوام کیسکو کے خلاف شدیداحتجاج کرنے پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر زمہ داری کیسکو آفیسران اور اہلکاروں عائد ہوگی بلوچستان کے ضلع قلات میں بجلی اور سوئی گیس بندش اور بجلی بار بار ٹرپنگ اور کیسکو اہلکارو ں کی جانب سے جان بوجھ کر فیڈرز کو ٹو فیس کرنے کے خلاف خواتین اور بچے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیامظاہرین کا کہنا تھا کہ کیسکو سبسڈی کی مد میں بلوچستان کی بجٹ سے کروڑوں روپے وصول کررہی ہیں مگر قلات کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں قلات میں ندن کو بجلی ہو تی ہیں اورناہی رات کو بجلی فراہم کی جاتا ہے اور اگر بجلی فراہم کی جاتی ہے تو کیسکو اہلکار جان بوجھ کر بجلی ٹو فیس کر تے ہیں جو کسی بھی کام کا نہیں ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو کمپنی اربوں روپے بلوچستان حکومت سے سبسڈی کی مد میں وصول کررہی ہے اس کے باوجود بھی بلوچستان کے عوام بجلی کی سہولت سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کمپنی قلات کے عوام سے گزشتہ دس سالوں سے پائپ لائن اور میڑز کا کرایہ وصول کررہی ہے مگر سوئی گیس کا نام و نشان تک نہیں ہیں قلات کے شہری مجبورََ ایل پی جی گیس اور مہنگے داموں سوختنی لکڑی استعمال کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اگر بجلی اور گیس کا مسئلہ حل ہیں کیا گیا تو کیسکو آ فس اور سوئی گیس آ فس کے سامنے دھرنا دیکر احتجاج کیا جائے گا۔


