طلباء کی فلاح کے لیے ہر تحریک کا حصہ ہونگے، حق نواز خٹک
کوئٹہ:پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین حق نواز خٹک نے اپنے اخباری بیان میی کہا ہے کہ ہم باچا خان بابا کے پیروکار جموریت پر یقین رکھتے ہیں اور طاقت کا سر چشمہ عوام کو مانتے ہیں پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور ملک میی حقیقی پارلیمانی جمہوری نظام کیلئے تمام لوگوں کو ساتھ لیکر جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے بزرگوں نے جیل کاٹی مگر غیر جمہوری قوتوں کی حمایت کبھی نہیں کی اور نہ اائندہ کرے گی ہمارا عقیدہ ہے کہ یہ ملک عوام کا ہے اور یہاں فیصلے کرنے کا اختیار صرف عوامی نمائندوں کے پاس(پارلیمنٹ)ہونا چاہئے۔حق نواز خٹک نے جمعیت طلبا اسلام کی طرف سے بلائے گئے آل سٹوڈنٹس ارگنائزیشن کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا جس میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی نمائندگی پنجاب کے صوبائی چیئر مین عادل سالار اور بلوچستان کے صوبائی چیئر مین عالمگیر مندوخیل نے کی۔حق نواز خٹک نے پروگریسیو سٹوڈنٹس مومنٹ کے کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی حمایت کا اعلان کیا جس میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی نمائندگی پنجاب کے صوبائی چیئر مین عادل سالار نے کی حق نواز خٹک نے کہا کہ ہر اس تحریک کا حصہ ہونگے جو طلبا اور عوام کی فلاح کیلئے ہو کیونکہ بعض قوتیں ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں مگر ہم انکی سازشوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔


