حکومت کاکورونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد میں 12 ہزار روپے نقد تقسیم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد,حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مستحق افراد میں 12 ہزار روپے نقد تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعظم برائے معاشرتی تحفظ اور خاتمہ غربت ثانیہ نشتر نے کہا کہ کوروناو وائر س سے متاثر ہونے والے مستحق غریب خاندانوں کو 12 ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نقد گرانٹ وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ امدادی پیکج کا ایک حصہ ہے۔ معاون خصوصی نے ہر پاکستانی شہری سے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا وائرس کے ہھیلاؤ کو روکنے کیلئے تعاون کی تاکید کی ہے۔ قرضوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے 7.3 ارب ڈالر روپے کے قرض لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں