پی بی20 پشین iiiپر ضمنی انتخابات 16 فروری کو ہوں گے

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی20 پر ضمنی انتخابات 16 فروری کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے پر پولنگ کی شیڈول کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی بی20 پشین میں پولنگ 16 فروری کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 23 سے 28دسمبر تک جمع کرائی جاسکیں گے۔15 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 17 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں