بلوچستان، 11ہزارسے زائد سکولز پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم

کوئٹہ:بلوچستان میں 11ہزار 7سو 95اسکولز پینے کی صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں محکمہ تعلیم بلوچستان کی دستاویزات کے مطابق بلوچستان میں سرکاری سطح پر چلنے والے 78فیصد اسکولز پینے کی پانی کی سہولت سے محروم ہیں بلوچستان میں کل 14ہزار9سو 79اسکولز موجود ہیں جن میں بیشتر پرائمری اسکولز بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو پینے کی پانی کی سہولت میسر نہیں ہے محکمہ تعلیم کے مطابق بلوچستان میں اس وقت12ہزار 218پرائمری اسکولز 15سو 19مڈل اسکولز1123ہائی اسکولز اور 119ہائی سیکنڈری اسکولز موجود ہیں بلوچستان میں 32سو کے قریب غیر فعال وگھوسٹ اسکولز بھی موجود تھے صوبائی سیکرٹری برائے ثانوی تعلیم شیر خان بازئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اسکولوں میں پانی،بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے بلکہ اسکولز کے چار دیواری کی تعمیر بھی محکمہ تعلیم کی ترجیحات میں شامل ہے محکمہ تعلیم کی جانب سے 9ہزار اساتذہ بھرتی کئے جارہے ہیں تاکہ اساتذہ کی کمی اور غیر فعال اسکولز کو فعال بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں