پنجپائی، خسرے کی وباء سے بچوں کی ہلاکتیں 5ہوگئیں
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)پنجپائی میں خسرے کی وباء نے وبائی شکل اختیارکی مرنے والے بچوں کی تعداد 5ہوگئی جبکہ 6خواتین بھی خسرے کی شکار مزید2درجن سے زائد بچے خسرے میں مبتلا محکمہ صحت کی جانب سے کوئی ٹیم ابھی تک متاثرہ علاقے کا دورہ نہیں کیاہے علاقے کے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا پنجپائی کلی محمدخیل میں منگل کو مزید چار بچے خسرہ کی وباء سے جاں بحق ہوگئے خسرے کی وباء سے جاں بحق ہونے والے بچوں میں ذیشان ولد محمداسحاق، احمدولی ولد محمدولی، مسماۃ صدیقہ بنت تولاک اور احمدشاہ ولد بصیراحمدشامل ہیں جبکہ معاویہ ولد محی الدین گزشتہ روز خسرے کی وباء سے جاں بحق ہوگئے تھے تاہم خسرے کی وباء نے شدت اختایر کی مزید دودرجن بچوں کی حالات تشویشناک جبکہ 6عمر رسیدہ خواتین بھی خسرے کی شکار دودن گزرنے کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے کوئی ٹیم حاصر نہیں ہوسکاہے۔ پنجپائی تحصیل ہسپتال کے ڈاکٹربدستورغیر حاضر کوئٹہ میں اپنے پرائیوٹ کلینکوں میں مصروف جبکہ تحصیل ہسپتال ڈسپنسرچلارہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان اسکا نوٹس لیں۔


