پنجگور، مطلوب ملزم گرفتار

پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور پولیس کی کاروائی قتل کے الزام میں ایک شخص گرفتار ڈی پی او پنجگور محمد حنیف بلوچ کی خصوصی ہدایت پر پنجگور پولیس نے ایک روز قبل پنجگور کے علاقے زنڈیں دارمیں قتل ہونے والے نوجوان عدیل کے قتل میں مبینہ مطلوب ملزم آصف کو وشبود کے علاقے سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا واضح رہے دو روز قبل پنجگور کے علاقے زنڈین داز میں نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا تھا دریں اثنا پنجگور پولیس نے اشتہاری ملزم شوکت کو گرفتار کر لیا جو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے دریں اثنا پنجگور میں پولیس کا ایک نیا تھانہ فنکشنل ہوگیا ہے جو پنجگور شہر سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر گوارگو کے علاقے میں واقع ہے اس سلسلے میں ڈی پی او پنجگور محمد حنیف بلوچ نے عبداللہ بلوچ کو ایس ایچ او گوارگو تعینات کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں