بلوچ سرزمین کو تقسیم کرنے کی سازش قبول نہیں، زبیربلوچ
کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار سوراب زون کا سنئیر باڈی اجلاس ونسم پبلک اسکول نغاڑ میں زیر صدارت مرکزی چیرمین زبیر بلوچ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص سی سی ممبر علی نوز بلوچ تھے اجلاس کے شروعات شہداء کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوئی اجلاس میں تعاروفی نشست ، علاقائی، ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث مباحثہ ہوا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ نے کہا کے بلوچ سرزمین کو تقسیم کے سازش کو رد کرتے ہیں بلوچ قوم اپنے تاریخی حیثیت اور اپنے سرزمین پہ آباد ہے لیکن گزشتہ کہی عرصہ سے وفاق بلوچ وسائل کی لوٹ کھسوٹ کے بعد اب بلوچ وطن کو تقسیم کے سازش رچی گئی جس کو بلوچ قوم رد کرتی ہے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی نواز بلوچ، بشیر بلوچ ، فدا بلوچ ، ذاکر بلوچ ، ماجد بلوچ ، زائد بلوچ ، صلاودین بلوچ ، نذیر بلوچ و دیگر نے کہا کے سوراب گزشتہ کہی عرصہ سے پسماندگی کا شکار بنا رکھا ہے گرلز کالج کی بلڈنگ کی تعمیر 2004 سے اب تک مکمل نہیں ہوسکی گرلز کالج کے بسوں کی کمی کی وجہ سے طالبات کلاس لینے سے قاصر ہے جبکے آے روز طالبات رش کی وجہ سے کالج بس میں بے ہوش ہورہے ہیں کالج کو مشکلات کا گڑھ بنا دیا گیا ہے جبکے پورے ضلع کا ایک ہی ہائی سکول ہے جس سے سوراب کے دیگر تحصیلوں کے طالبات تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہے کے مڈل اسکولوں کو آپ گریڈ کرکے ہائی سکول کا درجہ دیا جاے اور گرلز ڈگری کالج و بوائز کالج کو بسوں کی فراہمی کو فوری یقینی بنایا جاے ۔
آخر میں سوراب زون کا آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے مطابق بشیر بلوچ آرگنائزر، فدا بلوچ ڈپٹی آرگنائزر جبکے عمران بلوچ ، ظہور بلوچ و نادر بلوچ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران منتخب ہوے ۔


