خرم دستگیر نے شاہد خاقان کو مریم نواز سے بڑا لیڈر قرار دے دیا
اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے شاہد خاقان عباسی کو مریم نواز سے بڑا لیڈر قرار دے دیا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی مریم نواز سے بڑے لیڈر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی آرگنائز کرنے میں بڑا کردار ادا کر رہی ہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی پر شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنایا گیا تھا اور وہ پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ کو تالا لگا ہوا ہے، عوام موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا نہیں چاہتی
Load/Hide Comments


