چیئرمین نیب کو کمیٹی میں بلانا پڑا تو طلب کرینگے، مانڈوی والا

اسلام آباد(انتخاب نیوز) ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹی کسی بھی افسر کو بلا سکتی ہے چاہے وہ کسی بھی ادارے میں ہو، چیئرمین نیب کو کمیٹی میں بلانا پڑا تو انہیں بلائیں گے۔ جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ سینیٹ یا اسمبلی کی کمیٹی نے کسی کو بلایا ہو اور وہ نہ آیا ہو۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چیئرمین نیب بھی ایک سرکاری افسر ہے، ان کو بھی بلایا جاسکتا ہے، سینیٹ کمیٹی نیب کے لوگوں کو پہلے بھی بلاتی رہی ہے، وہ آتے بھی رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے کبھی چیئرمین نیب کو نہیں بلایا، ڈی جی نیب آتے رہتے تھے۔لیم مانڈوی والا نے کہا کہ انسانی حقوق پر لوگوں کو بڑی شکایات ہیں، ان کو سنیں گے، چیئرمین نیب کو کمیٹی میں بلانا پڑا تو انہیں بلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں