کیماڑی میں زیرلی گیس سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہوگئی
کراچی(انتخاب نیوز)کیماڑی میں پراسرار زہریلی گیس سے دو دنوں کے دوران چار افراد جاں بحق اور 22 افراد متاثر ہوگئے تاحال فروری کی ہلاکتوں کی رپورٹ بھی سامنے نہیں آسکی۔تفصیلات کے مطابق کیماڑی میں فروری کے بعد ایک بار پھر سے زہریلی گیس ہوا میں پھیل رہی ہے جس کے سبب دو روز کے دوران چار افراد جاں بحق اور 22 متاثر ہوچکے ہیں۔ تمام متاثرہ افراد فروری میں پھیلنے والی پراسرار زہریلی گیس سے متاثرہ علامات کے ساتھ اسپتال لائے گئے۔چئیرمین ضیاالدین اسپتال ڈاکٹر عاصم حسین نے گیس سانحے کی سابقہ رپورٹ رپورٹ تاحال سامنے نہ آنے کو حکومتی اداروں کی نااہلی قرار دیتے ہوئے سب سے پہلے کیماڑی میں پھیلنے والی گیس کی قسم کا پتا لگانے کی اہمیت پر زور دیا۔
Load/Hide Comments


