اساتذہ کے حالیہ سروس رولز کسی صورت تسلیم نہیں، جی ٹی اے

ژوب:گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حبیب الرحمان مردانزئی کوئٹہ کے صدر نظام الدین کاکڑ آرگنائزر صالح محمد کاکڑ ڈویژنل چیئرمین بھٹو شیرانی ضلعی جنرل سیکرٹری نورالحق لعون ضلعی چیئرمین قدم جان مندوخیل آرگنائزر عبدالباقی کاکڑ پریس سیکرٹری مرادخان مندوخیل سیکرٹری اطلاعات عجب خان کاکڑ اسد اللہ مردانزئی سید مشہود شاہ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کے حالیہ سروس رولز کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے اس حوالے سے 29 دسمبر بروز منگل کو کو کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کر ینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اساتذہ کا حالیہ سروس رولز بیوروکریسی اور انکے آلہ کاروں کی چال ہے جس سے کسی صورت مرعوب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی اساتذہ کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے اور اساتذہ کی اتحاد و اتفاق کو نقصان پہنچانے کے لئے سازشیں کر رہی ہے حالیہ سروس رولز تمام کیڈرز کے اساتذہ کے ساتھ زیادتی و ناانصافی ہے سروس رولز کے حوالے سے جی ٹی اے سمیت کسی بھی اساتذہ تنظیم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے اساتذہ کی 50 فیصد پروموشن کوٹہ ٹال مٹول کی وجہ سے التوا کا شکار ہے اس حوالے سے آئینی حق سمیت احتجاج کے ہر آپشن کو استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں بیوروکریسی کی چالوں کی وجہ سے اساتذہ اپنے حق اور پروموشن سے محروم ہے انہوں نے بیوروکریسی اور انکے آلہ کاروں کے چالوں کو ناکام بنانے کے لئے اساتذہ سے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کے اساتذہ کے خدشات کو دور کرینگے کچھ لوگ ذاتی مفادات کے لئے اساتذہ کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سروس رولز کو سیسا کے حوالے کیا گیا ہے پروموشن سیل بھی سیسا کے پاس ہے جس کی مذمت کرتے ہیں محکمہ تعلیم سیسا سے پروموشن سیل اور سروس رولز کے اختیارات واپس لیں بصورت دیگر جی ٹی اے ڈائریکٹوریٹ کا گھیرا اور سیسا کو خود بیدخل کرنے پر مجبور ہونگی انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے حقوق پر کبھی کوئی سمجھوتہ کرینگے اور کسی کو کرنے دینگے اساتذہ کے حقوق کے لئے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنا پڑی تو دریغ نہیں کرینگے انہوں نے اساتذہ سے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنے کی اپیل اور محکمہ تعلیم سے اساتذہ دشمن سروس رولز کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں