پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت سے لاک ڈاؤن پر واضع موقف اپنانے کا مطالبہ

اسلام آباد, پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سے لاک ڈاؤن پر واضع موقف اپنانے کا مطالبہ کر دیا،پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ ہمیں کورونا کے خلاف اکیلے نہیں بلکہ متحد ہوکر لڑنا ہے،حکومت کو لاک ڈاؤن کے بارے میں واضع موقف اختیار کرنا چاہئے،ہمیں ان ممالک سے سیکھنا چاہئے جنہوں نے لاک ڈاؤن میں تاخیر کی،اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم طبی ہنگامی صورتحال کا سامناکر رہے ہیں، صوبوں کے ساتھ یومیہ کوآرڈینیشن اجلاس نا بلانے کا وفاق کے پاس کوئی جواز نہیں، اسلام آباد کی طرف سے لاک ڈاؤن پر ملے جلے بیانات سے زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں،ہمیں اپنے نظام صحت کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے،موجودہ 7600 ہسپتالوں میں صرف 215 کے پاس آئسولیشن کی سہولیات ہیں،لاک ڈاؤن سے صحت کے نظام اور طبی علمے کو اس صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی، کوئی بھی حکومت یہ سب اکیلے نہیں کر سکتی،ہم اس مشکل گھڑی میں ایک ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں