پاکستان بار کونسل کے انتخابات 31 دسمبر کو ہونگے
لاہور : پاکستان بار کونسل کے انتخابات 31 دسمبر کو ہونگے انتخابات میں حصے لینے والے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے۔ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ اور پروفیشنل گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کی نگرانی میں ہونے والے پاکستان بار کونسل کے 5 سالہ انتخابات میں لاہور کی 11 نشستوں پر 25 امیدوار سامنے آئے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے انتخابات کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ (شعیب عزیز)
Load/Hide Comments


