وسطی افریقی جمہوریہ میں فوجی قافلے پر حملے میں اقوام متحدہ کے 3پیس میکر ز ہلاک
ہانگوئی(انتخاب نیوز) وسطی افریقی جمہوریہ میں انتخابات کی تیاری کے لیے جانے والے اقوام متحدہ کے 3 امن رضاکاروں کو ایک حملے میں قتل کردیا گیا جب کہ 2 پیس میکرز شدید زخمی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برونڈی سے انتخابات کے عمل میں حصہ لینے کے لیے ’سینٹرل افریقین ری پبلک‘ جانے والے اقوام متحدہ کے 3 امن رضاکاروں کو بیدری سے قتل کردیا گیا۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں امن رضاکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ملک کی فوج کے ہمراہ جارہے تھے۔ حملے میں 2 امن رضاکار زخمی بھی ہوئے۔
Load/Hide Comments


