دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہو تو شریف خاندان پہلے نمبر پر آئے گا:شہبازگل

اسلام آباد: معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہو تو شریف خاندان واضح برتری سے پہلے نمبر پر آئے گا۔

شہبازگل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عوام کے سامنے آصف زرداری کو چور ڈاکو کہنے والے اور سوئس اکاؤنٹس و سرے محل کے خلاف احتجاج کرنے والے خود لندن میں جائیدادیں اور مال چھپا رہے تھے، انہوں نے کہا کہ دوسرے بھائی عمران خان کو یہودی لابی کہہ رہے تھے اور خود اسرائیل کے ساتھ خفیہ دورے اور افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں