لیبیا میں فوج نے مزید علاقے آزاد کرا لیے،

طرابلس:لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج نے ایک اعلان میں بتایاہے کہ اس نے زلیتن شہر اور تیونس کی سرحد کے نزدیک واقع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ درالحکومت طرابلس میں بھی کئی محاذوں پر نئی پیش رفت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس دوران دن بھر وفاق حکومت کے زیر انتظام مسلح ملیشیاں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی جاری رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی فوج کے طارق بن زیادبریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تیونس کی سرحد کے نزدیک العسہ کے عسکری کیمپ پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دارالحکومت طرابلس کے مشرق میں واقع شہر زلیتن کو بھی آزاد کرا لیا گیا۔ اس دوران شدید ترین مسلح جھڑپوں کے بیچ لیبیا کی فوج نے طرابلس کے دو محاذوں الساعدیہ اور العزیزیہ پر پیش قدمی کی۔اس سے قبل لیبیا کی فوج نے طرابلس کے مغرب میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل الوطیہ فضائی اڈے پر وفاق حکومت کی فورسز کے اچانک حملے کو پسپا کر دیا۔ یہ حملہ کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر اعلان کردہ جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں