سعودی سماجی کارکن کو پانچ سال قید کی سزا
ریاض (انتخاب نیوز) سعودی عرب میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے کے حق میں مہم چلانے والی معروف سماجی کارکن کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔لجین الہذلول پہلے ہی ڈھائی برس سے سخت سکیورٹی والی جیل میں قید ہیں۔انھیں اور ان کی دیگر ساتھیوں کو سعودی حکام نے سنہ 2018 میں یہ دیگر الزامات سمیت یہ کہہ کر حراست میں لے لیا تھا کہ ان کے سعودی عرب مخالف تنظیموں سے روابط ہیں۔واضح رہے کہ انسانی حقوق پر کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے بھی۔لجین الہذلول کی رہائی کا بارہا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments