سوراب،نامعلوم افراد کا سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر دستی بم حملہ، اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی
سوراب(نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع سوراب میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ، دو ایف سی اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ضلع سوراب کے مین بازار میں نامعلوم افراد کا ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں دو اہلکاروں سمیت15 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا
Load/Hide Comments


