ملک دشمن عناصربلوچستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں، قدوس بزنجو
کوئٹہ :اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے سوراب میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عنا صر بلوچستان کی امن تباہ کرنے کے در پے ہیں لیکن دہشت گرد اپنے مذموم عناصر سے ملک میں امن کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے اپنے جاری کردہ بیان میں میر عبدالقدوس بزنجو نے سوراب میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ سیکورٹی فورسز اور عوام پرحملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ملک دشمن عناصر بلوچستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے بلکہ دہشت گرد اپنے مذموم حملوں کے ذریعے ملک میں قیام امن کے حوصلوں کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایسے عناصر فورسز کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی بلوچستان میں امن وامان کیلئے دی جانی والی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں دی جائیگی۔
Load/Hide Comments


