حکومت گوادر کے عوام کو شْودر تصور کر کے حقوق سے محروم کر رہی ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ حکومت گوادر کے عوام کو شْودر تصور کرتے ہوئے انہیں آئین کے آرٹیکل25کے تحت مساوی تعلیم،آرٹیکل 15کی روسے آزادانہ نقل وحمل کے حقوق سے محروم کر رہی ہے اگرسپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 3 ممبران کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیدیا تو نتیجتاحکومت، قومی و صوبائی اسمبلیاں ختم سینٹ کے 50 سے زائد اراکین نااہل بھی ہوسکتے ہیں یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی امان اللہ کنرانی نے کہا کہ جی ایچ کیو پر3حملے ہوئے جس میں کئی اعلی افسر،سول و فوجی جوان شہید ہوئے،میریٹ اسلام آباد پر زوردار حملے بھی ہوئے مگر راولپنڈی و اسلام آباد کے گرد باڑ لگانامناسب نہیں سمجھاگیاکیا کیا گوادر کے عوام شْودر ہیں جن کوآئین کے آرٹیکل25کے تحت مساوی تعلیم،آرٹیکل 15کے روسے آزادانہ نقل وحمل کے حقوق سے محروم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ28 دسمبر کو سپریم کورٹ پاکستان کے ڈویژن بنچ نے 2018 کے عام انتخابات کرانے والے 5 ممبران الیکشن کمیشن میں سے3 ممبروں کی اہلیت پر آئین کی روشنی میں سوالات اٹھائے ہیں اگرسپریم کورٹ نے 3 ممبران کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیدیا تو نتیجتا حکومت،قومی و صوبائی اسمبلیاں ختم سینٹ کے 50 سے زائد اراکین نااہل بھی ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں