اسد عمر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین مقرر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائیتوانائی کی تشکیل نو کردی گئی اور نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کوکمیٹی کی سربراہی سے ہٹاک روفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے، مشیرخزانہ حفیظ شیخ کمیٹی کے ممبرہوں گے۔نوٹیفکشن کے مطابق کابینہ توانائی کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہے، کمیٹی ارکان میں وزیرپاورڈویڑن اوروزیر ریلوے شامل وزیربحری امور، وزیرمیری ٹائم افیئرز،وزیرپٹرولیم کمیٹی اور مشیر تجارت رزاق داؤد شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں